صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان، لبنان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 4 سفارتکاروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اسناد سفارت پیش کیں

صدر زرداری نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے فوری انخلا کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

صدرِ مملکت نے بے گھر لبنانی شہریوں کی محفوظ واپسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہر سطح پر لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟