ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل (23 نومبر) منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں واضح کیا ہے کہ میڈیا کا کوئی بھی ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کرے گا اور ایسے نتائج کی اشاعت یا نشر کے وقت یہ واضح کیا جائے گا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔

نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

مزید برآں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp