بھوٹانی وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھوٹان کی وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے بنگلہ دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، ڈھاکا پہنچے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، ان کا استقبال چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش

ائرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں دونوں رہنماؤں کی مختصر ملاقات ہوئی، اس دوران بھوٹانی وزیر اعظم نے جمعے کے روز بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم ٹوبگے کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے نے ساور میں واقع نیشنل مارٹرز میموریل کا دورہ کیا اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

انہوں نے یادگار پر پھول چڑھائے اور وزیٹرز بک میں دستخط کیے۔

بھوٹانی وزیراعظم کی ملاقات بنگلہ دیش کے فارن ایڈوائزر اور کامرس ایڈوائزر سے متوقع ہے، جبکہ وہ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ایک اور اہم ملاقات کریں گے۔

ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا