25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان‘ منانے کا فیصلہ

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہدا، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔

خصوصی پروگرام اور تقریبات میں ملک بھر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی، افواجِ پاکستان ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شُہدا پر سلامی دی جائے گی۔

مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارِ شہداء پر ہو گی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہداء پر بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

صوبائی دارالحکومتوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی۔

یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان تجدیدِ عہد کا یوم ہے جو نفرتوں اور تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، امید، رواداری اور اپنے شہداء سے والہانہ محبت کا پیغام دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp