دہلی ایئرپورٹ پر ایک افغان ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ایئرلائن کی فلائٹ FG‑311 ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن پائلٹ نے غلطی سے 29 R رن وے پر لینڈ کر دیا۔
A serious aviation lapse was narrowly prevented at Indira Gandhi International Airport @DelhiAirport on Sunday when an Ariana Afghan Airlines flight arriving from Kabul landed on a runway designated for departing aircraft, a senior DGCA ATC official said.
According to the… pic.twitter.com/TpadXfDy31
— Ashoke Raj (@Ashoke_Raj) November 24, 2025
پائلٹ نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران آئی ایل ایس (Instrument Landing System) سگنل کھو گیا اور کم دیکھائی دینے کی وجہ سے جہاز نے بصری لینڈنگ کرتے ہوئے دائیں رخ اختیار کر لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ پائلٹ کی غلطی، کم دکھائی یا دیگر تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر رن وے پر لینڈنگ ہوئی۔
واقعے کے باوجود کسی ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران تصادم کا واقعہ پیش نہیں آیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔














