ایورٹن نے تقریباً پورا میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد اپنی پہلی پریمیئر لیگ فتح حاصل کر لی۔
یہ سب اس وقت ہوا جب مڈفیلڈر ادریسا گانا گیئے کو اپنے ہی ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’سعید نیسا‘، وادی کیلاش سے فٹبال کے میدان تک
پیر کی شب کِیرنن ڈیو سبری ہال کے شاندار پہلے ہاف کے گول نے مہمان ٹیم کو 0-1 کی فتح دلائی۔
انہوں نے 13ویں منٹ کے اس واقعے کے باوجود زبردست ثابت قدمی دکھائی، جس میں ناراض گیئے کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔
People failed to read the law's of the game that's misconduct in football no matter the player he do it with it's a Red card, punching, slap, kicked or any form of fight is a red card pic.twitter.com/XpA0tJ3ivY
— Salimco (@Salimco69) November 24, 2025
یونائیٹڈ، جو 5 میچوں سے ناقابلِ شکست چلی آ رہی تھی، اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ سکتی تھی۔
میزبان ٹیم نے خاص طور پر دوسرے ہاف میں گیند پر مکمل غلبہ رکھا، لیکن ایورٹن نے بہترین دفاع کیا اور یونائیٹڈ کے حملے کمزور دکھائی دیا۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا
ایورٹن کے گول کیپر جوراڈن پک فورڈ نے کئی اہم حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا اور سب سے اہم لمحے میں جاشوا زِرکزی کی ہیڈر کو 10 منٹ قبل شاندار انداز میں روکا۔
ایورٹن کی یہ دوسری اوے فتح تھی، جس سے وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ اپنے ہم شہر حریف اور چیمپیئن لیورپول سے آگے 11ویں نمبر پر آ گئے۔ یونائیٹڈ بھی 18 پوائنٹس پر ہے لیکن بہتر گول ایوریج کے باعث اوپر ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا اعزاز
ایورٹن کو 10ویں منٹ میں ہی بڑا دھچکا لگا جب کپتان شیمس کولمین انجری کے باعث باہر چلے گئے۔
اس سے بھی بڑا نقصان 3 منٹ بعد اس ناقابلِ یقین جھگڑے کی صورت میں سامنے آیا جو گیئے اور کین کے درمیان ہوا۔
#MUNEVE – 13’
The referee’s call of red card to Gueye for violent conduct was checked and confirmed by VAR – with the action deemed to be a clear strike to the face of Keane.
— Premier League Match Centre (@PLMatchCentre) November 24, 2025
پریمیئر لیگ میچ سینٹر نے ایکس پر بتایا گیئے کو پُرتشدد رویے پر دیا گیا ریڈ کارڈ وی اے آر نے چیک کرکے برقرار رکھا، اس حرکت کو ساتھی کھلاڑی کے چہرے پر واضح ضرب قرار دیا گیا۔
گیئے 2008 کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں اپنے ساتھی سے لڑائی پر پریمیئر لیگ میں ریڈ کارڈ ملا۔
میچ کے بعد ڈیو سبری ہال نے اس مقابلے کو ’رولر کوسٹر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی خوش ہیں۔
مزید پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل
’لڑکوں نے زبردست محنت کی، مشکل حالات میں گول کرنا اور حوصلہ قائم رکھنا بہترین کارکردگی تھی، 3 پوائنٹس ملنے پر بہت خوش ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ گیئے نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی۔
’ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری ٹیم کا ردعمل شاندار تھا۔ ہم ٹوٹ بھی سکتے تھے، مگر اس واقعے نے ہمیں مزید مضبوط کیا۔‘













