محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک والے گھر کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوایا ہے۔ عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پہلے آخری تاریخ 12 مئی تھی پھر آج آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا تھا، عمران خان کا زمان پارک والا گھر ان کے اور 4بہنوں کے نام ہے ، یہ گھر پرانا تھا جسے گرا کر نیا گھر تعمیر کیا گیا۔

عمران خان سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا ہے، جس کا تخمینہ لگانے کے بعد انہیں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کے لگژری ٹیکس کا چالان بھجوایا گیا ہے۔ آج لگژری ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، اگر وہ نہیں جمع کرائیں گے تو پھر قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ذرائع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق نوٹس عمران خان نے وصول کر لیا ہے اور وہ جمع بھی کرائیں گے کیونکہ اس سے قبل وہ ریگولر ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں، لگژری ٹیکس صرف ایک دفعہ جمع کروانا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp