ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق
مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔
پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔

حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔
مزید پڑھیں: سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی
پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔














