وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سیکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل

گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات میں اس دیرینہ مسئلے کے حل کی اطلاع دی گئی، جو پاکستان اور سعودی عرب میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت سے متعلق تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط رواں ہفتے مملکت میں کیے جائیں گے۔

سعودی سفیر نے بھی اس معاملے کے حل کی جانب پیش رفت میں پاکستان کے مثبت کردار پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ محسن نقوی اور شہزادہ عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل

سعودی وزیرِ داخلہ نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

دونوں ممالک نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے لیے تربیتی تبادلوں کے پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ بھی طے پایا کہ پاکستان اور سعودی عرب وزارتِ داخلہ کی ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں مملکت کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی پر فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ