چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے منگل کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی جس میں ثانی الذکر نے تینوں افواج کے لیے شاندار خدمات پر اول الذکر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرفیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہااور علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیے: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
دوسری جانب جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔














