سہ ملکی کرکٹ سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری تھا اور اس کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں تھا۔
مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد
راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے کو ابتدا ہی میں دھچکا لگا تھا جب اس کے اوپنر تادیواناشے مارومانی صرف 4 رنز بناکر جبکہ کچھ دیر بعد ہی ڈائن مائرز
6 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو مہیش نے بولڈ کیا۔ زمبابوے کا اسکور 5 اوورز میں جب محض 38 رنز تھا تو اس کے 3 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔
مزید پڑھیں: نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
تاہم بعد میں زمبابوے نے قدرے سنبھل کر کھیلا اور مجموعی اسکور 146 تک لے گئے۔ سکندر رضا اور ریان برل (ناٹ آؤٹ) 37، 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
بعد ازاں 147 رنز کا ہدف ملنے پر سری لنکا نے پراعتماد بیٹنگ کی اور محض ایک وکٹ کے نقصان پر 16 اعشاریہ 2 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 148 رنز رہا جبکہ 28 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
فاتح ٹیم کے پتھم نسانکا نے 98 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ بریڈ ایوانز نے حاصل کی۔ انہوں نے 4 اوورز 36 رنز دیے۔














