پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی عوامی مسائل کا سبب بنتی جارہی ہے جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون (پی اے سی 1) کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

ذرائع کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد سے رکے ہوئے ہیں جبکہ طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر بھی نہ ہو سکا۔

بعد ازاں نئے اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے عہدہ سنبھالنے کے باوجود پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس بلائے بغیر چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

معین قریشی کا استعفیٰ اس وقت اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو اپنے استعفوں پر نظرِ ثانی کا موقع دے رکھا ہے تاہم اپوزیشن تاحال اسپیکر کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کر سکی۔

مزید پڑھیں: ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے

سیاسی حکمت عملی اور مسلسل تعطل کے باعث صوبے میں احتسابی عمل مہینوں سے رکا ہوا ہے جبکہ روایت کے مطابق پی اے سی 1 کی چیئرمین شپ ہمیشہ اپوزیشن کے پاس ہی رہتی آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا

جبری مشقت کے خلاف ناکافی اقدامات: امریکا کی انڈیا سمیت 60 ملکوں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی