23 سالہ طالبہ اپنے پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 سالہ یونیورسٹی طالبہ رائلی ہل، 3 پِٹ بُلز کے حملے میں ہلاک ہو گئی جن کی وہ دیکھ بھال کر رہی تھی۔ واقعہ 21 نومبر کی دوپہر ٹائلر کے ایک گھر میں پیش آیا، جب ہل کتوں کو اندر لانے کے لیے پچھلے صحن میں گئی جہاں تینوں کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

چیخ پکار اور کتوں کا شور سن کر ایک پڑوسی نے امدادی سروسز کو بلایا۔ اسمِتھ کاؤنٹی شیرف کے ڈپٹی موقع پر پہنچے تو ہل زخمی حالت میں زمین پر پڑی تھی اور تینوں پِٹ بُلز ان کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ڈپٹی نے اپنی جان بچانے اور امدادی اہلکاروں کو موقع دینے کے لیے ایک کتے کو گولی مار کر ہلاک کیا، جس کے بعد باقی 2 کتوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

ہل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جان کی بازی ہار گئیں۔

ہل، میڈیسن یونیورسٹی آف ٹیکساس کی طالبہ تھیں اور 6 ماہ بعد گریجویشن کرنے والی تھیں۔ ان کی والدہ، جینیفر ہبل، نے بتایا کہ ان کی بیٹی کئی ہفتوں سے اس گھر کے بچوں اور کتوں کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ ان کے مطابق لڑکی نے کچھ دنوں سے کتوں کے رویّے میں تبدیلی محسوس کی تھی لیکن وہ سمجھتی تھیں کہ حالات قابو میں ہیں۔

مزید پڑھیں:دوچھتی میں چھپی نایاب کتاب ’سپرمین‘ 90 لاکھ ڈالر میں فروخت

اسمِتھ کاؤنٹی شیرف نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پراسیکیوشن کے ساتھ مل کر یہ طے کیا جا رہا ہے کہ کتوں کے مالکان کے خلاف کسی قسم کے الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں؟ 2 زندہ بچ جانے والے کتوں کے حوالے سے عدالت میں سماعت بدھ کو مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح