کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، شاہد خاقان عباسی

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت نہ کرپشن ختم کر سکی ہے اور نہ ہی معیشت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے لیے ہم عمران خان کیساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں، شاہد خاقان عباسی

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں صرف وفاقی حکومت کے معاملات شامل ہیں۔ اگر صوبائی حکومتوں کی صورتحال بھی شامل ہوتی تو کرپشن کے بہت زیادہ واقعات سامنے آتے۔

’اصلاحات کے بغیر ملکی گروتھ ممکن نہیں‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترامیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو یہ احساس ہے کہ اس کے ملک پر کیا اثرات پڑیں گے؟ اگر ان ترامیم میں ملک و عوام کا فائدہ ہے تو بتایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ پالیسیوں کو کنٹرول کرتی ہے اور انہی پالیسیوں کے ذریعے کرپشن ہوتی ہے۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ میں پاکستان ایک سو اٹھسٹھویں نمبر پر ہے۔ اصلاحات کے بغیر ملکی گروتھ ممکن نہیں۔ عدل و انصاف اور قانون کا نظام بہتر کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ رپورٹ میں عدلیہ سے متعلق بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اپنے ان لوگوں کو روکیں جو آئین کے متصادم چل رہے ہیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خام خیالی ہے کہ ملک بہت ترقی کر رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ حکومت ترقی سے متعلق جو اعداد و شمار دے رہی ہے، وہ حقیقت سے بہت دور ہیں۔

’روزانہ ایک ارب روپے چینی مالکان کی جیبوں میں جا رہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ 2019 کا چینی اسکینڈل سامنے آنے کے باوجود حکومت نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ بدقسمتی سے آج بھی وہی طرز عمل جاری ہے۔ عوام کی جیب سے روزانہ ایک ارب روپے چینی مالکان کی جیبوں میں جا رہے ہیں۔ چینی کرپشن کی بڑی مثال ہے۔ کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے بار بار نشاندہی کر رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

’جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ترقی ممکن نہیں‘

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور کرپشن روکنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ نیب نے اپنی رپورٹ میں 5 ہزار 300 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰ کیا تھا جو آج تک نہیں ہوسکی۔ ہر شعبے میں ناکامی ہے۔ آئی ایم ایف واضح کہہ رہا ہے کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ترقی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے سیاستدانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ترقی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت چھٹے سال میں داخل ہو چکی ہے لیکن کوئی ذمہ داری نظر نہیں آتی۔ قانون، انصاف اور میڈیا کی آزادی نہ ہونے سے ترقی کا پہیہ جام ہے۔ ملک جتنا حکومت کا ہے اتنا ہی اپوزیشن کا بھی ہے۔

’ملک میں بات چیت اور ڈائیلاگ ہی مسائل کا واحد حل ہے‘

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور رول آف لا کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملک میں بات چیت اور ڈائیلاگ ہی مسائل کا واحد حل ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں اور اقتدار کی خواہش سے نکل کر ملک کے استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہر آئینی مسئلہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے۔ ماضی میں الیکشن چوری ہوتے تھے تو اب نہیں ہونے چاہیئیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

’نواز شریف سیاسی لیڈر ہیں، جو بیان دینا چاہیں دے سکتے ہیں‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاسی لیڈر ہیں، جو بیان دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔ حکومت ان کے پاس ہے اور احتساب بھی انہی کے ہاتھ میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں سوچ اور رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم صرف اپنی خوشی اور مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں اور مزید طاقت حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟