وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او دلوانا چاہتی ہے، طلال چوہدری
سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائے گی، جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں اور ملک کے کسی دیگر قیدی کے پاس باورچی یا ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام
انہوں نے کہا کہ جیل سیاسی ڈرامہ دکھانے کے لیے استعمال کی جارہی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس ناکام رہی ہے اور سیاسی رہنما جیل کے سامنے بیٹھ کر ڈرامے کر رہے ہیں۔














