مسائل کا حل صرف سیاسی مکالمے میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن رہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی ماحول، باہمی روابط اور مذاکرات کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، سینیٹر فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شریک تھے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی

اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بڑھ کر اراکین کے درمیان بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہمیشہ نہیں رہتی لیکن اراکینِ پارلیمنٹ کا احترام اور تعلق زندگی بھر قائم رہنا چاہیے۔

اسپیکر نے بتایا کہ وہ 2014 سے اپوزیشن اراکین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں، اور ہمیشہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف بات چیت اور سیاسی مکالمے میں ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلِخانہ کی ملاقات کی اجازت دینے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اپوزیشن وفد نے اسپیکر کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں اور سہولتکاری کے کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع، کانگریس کا کنٹرول کس کے ہاتھ آئے گا؟

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا