وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق اہم کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سوموار سے سماعت شروع کرے گا۔
بینچ نمبر ایک میں جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں، جو کیس کی تفصیلی کارروائی کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس، دلائل مکمل، سماعت پیر تک ملتوی
آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر متواتر سماعت کرے گا، جن میں مختلف اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سپر ٹیکس یا سیکشن 4 سی مقدمہ کیا ہے؟
سپر ٹیکس سے متعلق یہ مقدمہ اہم آئینی اور مالیاتی نوعیت رکھتا ہے، جس کے فیصلے کے دور رس اثرات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے 3 بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا بینچ 3 میں مقدمات سنیں گے۔














