کپِل شرما شو میں جگہ کیوں نہیں ملی؟ راکھی ساونت کا اہم انکشاف

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے حال ہی میں کپل شرما کے شو کا حصہ نا بننے پر کھل کر بات کی کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو کا حصہ کیوں نہیں بن سکیں۔

راکھی ساونت کے مطابق کپِل شرما انہیں اس خوف سے اپنے شو میں شامل نہیں کرتے کہ وہ انہیں اوور شائن کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’کپل شرما اسی کو شو میں لاتا ہے جو اس کی چمچہ گیری کرتا ہے‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بھائی میں تیری چمچہ گیری کر لوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ایلون مسک نے 5 لاکھ درہم کا لباس تحفے میں دیا’، دلچسپ دعوؤں سے بھرپور راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کپل کو کتنی بار بولا کہ مجھے اپنے کامیڈی شو میں بلاؤ کیونکہ دنیا کہتی ہے کہ تم کامیڈی شو میں آؤ تمہاری کامیڈی اچھی ہے لیکن کپل کو مسئلہ ہوتا ہے کہ میں اس کو اوور شائن کر دوں گی، وہ کہتا ہے تمہیں شو میں لوں گا تو تم ہی دکھوگی، ہم نہیں دکھیں گے‘۔

راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو اپنے ماضی کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محض 10 برس کی عمر میں ایک کیٹرر کے ساتھ روزانہ کی اجرت پر کام کرتی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 1991 میں انیل امبانی اور اداکارہ ٹینا منیم کی شادی میں انہوں نے 50 روپے یومیہ پر ویٹریس کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں‘، راکھی ساونت کا حیران کن دعویٰ

واضح رہے کہ راکھی ساونت 2014 میں کامیڈی نائٹس وِد کپِل میں بطور مہمان شریک ہو چکی ہیں، جہاں ان کی موجودگی کو ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ اس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں شو میں مستقل جگہ دی جائے۔

راکھی ساونت نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آئٹم گرل کے طور پر آغاز کیا اور چند فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فلموں کے علاوہ راکھی ٹیلی ویژن کی دنیا میں بے حد کامیاب رہی ہیں۔ ان کے مشہور شوز میں بگ باس 1، بگ باس 14، نچ بلیے 3 وغیرہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟