نیپال نے 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا، بھارت کیوں بوکھلا گیا؟

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال نے نیا 100 نیپالی روپے کا نوٹ جاری کیا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوٹ پر ترمیم شدہ نقشہ چھاپا گیا ہے۔ اس نقشے میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا کو نیپال کی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں بھارت اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔

نیپال راشٹرا بینک کے مطابق نئے نوٹ میں سیکیورٹی فیچرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس کی تصدیق اور استعمال زیادہ مؤثر ہو سکے۔

یہ نوٹ سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخطوں کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جبکہ اس پر درج تاریخ اجرا 2081 بی ایس (2024) ہے۔

مزید پڑھیے: نیپال میں 2 سالہ آریاتارا شاکیہ نئی زندہ دیوی ’کمارى‘ منتخب

گزشتہ برس اکتوبر میں نیپالی سینٹرل بینک نے نئی کرنسی کی طباعت کا کام ایک چینی کمپنی کے سپرد کیا تھا۔ مئی 2024 میں سابق نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اوُلی کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں اس نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی تھی۔

بینک کے مطابق متنازع علاقوں والا نقشہ پہلے بھی 100 روپے کے نوٹ پر موجود تھا تاہم حکومت کے فیصلے کے تحت اسے مزید واضح کرتے ہوئے نئے ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپال کے تمام کرنسی نوٹوں میں سے صرف 100 روپے کے نوٹ پر ملک کا نقشہ موجود ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کو مقدمے کا سامنا

واضح رہے کہ مئی 2020 میں کے پی شرما اوُلی کی حکومت نے ایک نیا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مذکورہ متنازع علاقوں کو نیپالی حدود کے اندر دکھایا گیا تھا جسے بعد میں پارلیمنٹ نے بھی منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا بطور ہتھیار، نیپال میں کامیاب تجربہ

نئے نقشے والے نوٹ کے اجرا کے بعد بھارت نے اپنی پوزیشن دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقے بھارت کا حصہ ہیں اور نیپال کی جانب سے نقشے میں ترمیم کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے