صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں (کواڈروپلٹس) کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر فہیم اشرف نے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
ترجمان باچا خان میڈیکل کمپلیکس رحم خان کے مطابق 4 بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں جبکہ بچوں کے والدین کا تعلق گاؤں سلیم خان سے ہے۔
مزید پڑھیے: رانیا کی داستان غم، اللہ نے 11 سال بعد جڑواں بچے عطا کیے، اسرائیل نے دونوں چھین لیے
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی ہے اور چاروں بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔
بچوں کے والد مقصودعلی کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔














