پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ قومی کرکٹر کے والد نے فہیم اشرف کے بیٹوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ فہیم اشرف کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔
انہوں نے پوتوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا اور چاہنے والوں سے ان کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ڈومیسٹک کرکٹ: دوستی یاری میں امپائر سے بچ جاتے ہیں‘، فہیم اشرف کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف گلوبل لیگ کھیلنے کے لیے جنوبی امریکا میں ہیں وہ 2 دن بعد پاکستان واپس پہنچیں گے پھر بچوں کے نام رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 99 انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 3176 رنز بنائے جبکہ 87 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھائی کیوں کہا؟ فہیم اشرف کا افتخار احمد سے مُسکراتا شکوہ
فہیم اشرف نے پہلی بار 2017 چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں 30 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دنیا کی توجہ حاصل کی تھی۔