عالمی ایئرلائنز نے ہفتے کے روز ائیربس اے 320 طیاروں میں سامنے آنے والی سافٹ ویئر خرابی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔
یورپی طیارہ ساز کمپنی کی جانب سے جزوی ریکال کے بعد ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا میں بھی سال کے مصروف ترین سفر کے دوران خلل کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کی واپسی: پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی
ائیربس کے سی ای او گیوم فاری نے اے 320 فیملی کے تقریباً 6 ہزار طیاروں کے اچانک ریکال پر ایئرلائنز اور مسافروں سے معذرت کی۔ یہ ماڈل دنیا میں سب سے زیادہ ڈیلیور ہونے والا مسافر طیارہ بن چکا ہے۔
ہنگامی الرٹ
ریکال کا فیصلہ 30 اکتوبر کو جٹ بلیو کی ایک پرواز میں اچانک بلندی کم ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا تھا جس میں 10 مسافر زخمی ہوئے تھے۔
Why Airlines Are Grounding A320 Jets Worldwide | Full Breakdown | pic.twitter.com/jSIvWlnJV0
— Mojo Story (@themojostory) November 29, 2025
فرانسیسی تحقیقاتی ادارہ اس واقعے کی تفتیش کر رہا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں سورج کی شعاعوں سے پیدا ہونے والی سولر ریڈی ایشن کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ریگولیٹرز نے ایئرلائنز کو ہدایت دی تھی کہ سافٹ ویئر کے مسئلے کو حل کیے بغیر کوئی پرواز روانہ نہ کی جائے۔
رات بھر مرمت کا سلسلہ
یورپ اور ایشیا میں زیادہ تر ایئرلائنز رات کے وقت اے 320 آپریشن نہیں چلاتیں جس کی وجہ سے رات بھر مرمت کا موقع ملا اور بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی سے بچاؤ ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’
سعودی ایئرلائن فلائی اڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے نے بتایا کہ سسٹم کی خرابی رات کے آخری پہر ظاہر ہوئی جس سے بڑے آپریشنل نقصان سے بچت ہوئی۔ کمپنی نے اپنے تمام 13 متاثرہ طیارے ٹھیک کر لیے۔
سافٹ ویئر ری سیٹ اور ہارڈویئر تبدیلی
ایئرلائنز کو سافٹ ویئر کے پچھلے ورژن پر واپس جانا ہوگا جبکہ پرانے طیاروں میں ہارڈویئر بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مرمت کا وقت تقریباً 2 سے 3 گھنٹے فی طیارہ بتایا جارہا ہے۔
Ritardi o cancellazioni per centinaia di voli in tutto il mondo a seguito di un allarme lanciato dal gigante aerospaziale europeo #Airbus . Ecco che cosa succede – #AirbusA320 pic.twitter.com/0wnW3hXD1x
— askanews (@askanews_ita) November 29, 2025
ایئرلائن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہزار طیاروں میں ہارڈویئر تبدیلی کا خدشہ تھا لیکن تازہ اندازوں کے مطابق اصل تعداد اس سے کم ہوگی۔
عالمی پروازوں کی صورتحال
دنیا بھر سے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ایئرلائنز مرمت کا عمل تیزی سے آگے بڑھا رہی ہیں۔ انڈی گو نے اپنے 200 میں سے 184 طیارے ٹھیک کر لیے جبکہ ائیر انڈیا نے 113 میں سے 69 طیارے مرمت کر لیے۔
تائیوان میں 67 میں سے دو تہائی طیارے متاثر ہوئے۔ انا ہولڈنگز نے 95 پروازیں منسوخ کیں جس سے 13 ہزار 500 مسافر متاثر ہوئے۔
یہ بھی پرھیں: امریکی دباؤ میں کوریا ایئر کا بوئنگ کے 103 طیاروں کا بیش قیمت معاہدہ
امریکن ایئرلائنز کے 480 میں سے 209 طیاروں کو ری سیٹ کی ضرورت پڑی۔ ائیر ایشیا نے 48 گھنٹے میں مرمت مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
Airbus A320 planes grounded worldwide; trouble for Indian air travelers as 350 jets affected ✈️⚠️🌍 https://t.co/SVhtUDE9St
#AviationAlert #AirbusA320 #TravelUpdate pic.twitter.com/TGlVOak2Sf
— Economic Times (@EconomicTimes) November 29, 2025
امریکا میں تھینکس گیونگ کے بعد سفر کی طلب میں اضافے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صورتحال مشکل ہو سکتی ہے۔
ماہرین کی رائے
ایوی ایشن کنسلٹنٹس کا کہنا ہے کہ اچانک ریکال کسی بھی ایئرلائن کے لیے بڑا آپریشنل چیلنج ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں پرزوں اور ٹیکنیکل عملے کی کمی نے اس صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
یورپی ایئرلائنز کے لیے مالیت پر اثر محدود رہے گا کیونکہ سال کے آخر کی مصروف سفری مدت ابھی شروع نہیں ہوئی۔














