ہری پور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد الزامات غیر ضروری اور حقائق کے منافی ہیں، الیکشن کمیشن

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے-18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جن میں ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا شامل ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ یہ دعوے حقائق کے سراسر منافی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، جنرل انتخابات میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی عملے کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتی، مگر ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں شہرناز عمر ایوب کو شکست، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا الزام

ہری پور این اے-18 میں بھی اسی ایریا کے افسروں کو ڈی آر او اور آر او مقرر کیا گیا، جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن کا قانونی اختیار ہے۔

آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی پول ڈے سے پہلے کر دی جاتی ہے اور کسی جانب سے اعتراض الیکشن کے دن تک نہیں اٹھایا گیا، بلکہ الزامات ہارنے کے بعد لگائے جا رہے ہیں۔

فارم 45 کے پہلے سے تیار ہونے کا الزام بھی غلط ہے کیونکہ تمام پریزائیڈنگ آفیسرز اور معاون عملہ صوبائی انتظامیہ سے فراہم کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتخاب کے عمل میں سیکیورٹی اور عملہ بھی صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟

کمیشن کا کہنا ہے کہ ہر انتخاب کے بعد ایک جیسے بے بنیاد الزامات کا مقصد صرف الیکشن کے عمل کو مشکوک بنانا ہے، جبکہ نتائج پر اعتراض کی صورت میں قانونی فورم الیکشن ٹربیونل ہے، نہ کہ میڈیا پر الزامات لگانا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہری پور ضمنی انتخابات میں تمام اقدامات آئین اور قانون کے مطابق کیے گئے اور آئندہ بھی کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں