بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع سیواگانگا میں کومنگوڈی کے قریب 2 سرکاری مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ پلہ یار پٹّی سے تقریباً 5 کلومیٹر دور تروپتّور کے علاقے میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
تامل ناڈو پولیس چیف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی افراد اور بس میں سوار مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔
Shocking visuals from Tamil Nadu:
A horrific road accident claimed more than 10 lives after two RTC buses collided head-on in Sivaganga district.One of the government buses was travelling from Kangeyam to Karaikudi (TN 39 N 0198), while the other was heading from Karaikudi to… pic.twitter.com/qW32T1Zezc
— Voiceup Media (@VoiceUpMedia1) November 30, 2025
حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس ترپور سے کارائیکوڈی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کارائیکوڈی سے ڈنڈگل کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جائے حادثہ کی تصاویر میں ایک بس کے ڈرائیور کی سائیڈ مکمل طور پر تباہ دکھائی دی، جبکہ ویڈیوز میں لاشیں زمین پر قطار میں رکھی ہوئی نظر آئیں۔ ایک خاتون کو بس کی اگلی جانب سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک دیگر خاتون زمین پر بیٹھی پیشانی سے خون بہتے ہوئے دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
ایمرجنسی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، حادثے کی وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حادثہ جنوبی تامل ناڈو میں ایک ہفتے کے اندر بسوں کے مابین ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ گزشتہ ہفتے تنکاسی ضلع میں 2 پرائیویٹ بسوں کے ٹکرانے سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا تھا۔














