پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ روانہ، سوشل میڈیا پر اہم پیغام بھی دے دیا

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اتوار کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔

وہ گرین شرٹس کے ساتھ کامیاب ہوم سیزن گزارنے کے بعد چند ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا

2025 کے ایشیا کپ ٹی20 فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان نے انتہائی مصروف وائٹ بال ہوم سیزن کھیلا۔

جس میں 2 ون ڈے سیریز، ایک 2 طرفہ ٹی20 سیریز اور ایک 3 ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ شامل تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike)

اکتوبر میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کی میزبانی کی، جس کے خلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔

اس کے بعد سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا اور پھر سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی20 ٹرائی سیریز میں حصہ لیا، جو ہفتے کو پاکستان کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت

اس مصروف کیلنڈر کے دوران پاکستان نے صرف 3 میچ ہارے، ایک ون ڈے اور 2 ٹی20 جبکہ چاروں سیریز اپنے نام کیں۔

ہوم سیزن کے اختتام کے بعد گرین شرٹس کو ایک ماہ کی چھٹی دی گئی ہے۔

اگلی مصروفیت ممکنہ طور پر سری لنکا کے خلاف 3 ٹی20 میچوں کی سیریز ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

اسی وجہ سے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنے وطن واپس روانہ ہوئے تاکہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں اور موسمِ گرما سے لطف اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تھکے ہوئے مگر خوش شخص کا چہرہ ہے۔

’آج میں چند ہفتوں کی چھٹی کے لیے اپنے طویل سفر کا آغاز کر رہا ہوں، خاندان اور گرم موسم کو یاد کر رہا ہوں۔‘

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ اس بار نیا تجربہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے ساتھ سیزن کا اختتام بہت خوش آئند ہے۔ ’خوب کھیلا، لڑکوں۔‘

اطلاعات کے مطابق پاکستان اس کے بعد آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، جس کی ٹی20 سیریز کا اختتام ممکنہ طور پر آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے چند روز قبل ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب