پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح ایکویٹیز نے ابتدائی مندی سے تیزی سے ریکوری کی، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور دسمبر کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک بیںچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 760.58 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد اضافے سے 167,438.27 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ
مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزسمیت دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔
Market is up at midday 🚀
⏳ KSE 100 is positive by +618.6 points (+0.37%) at midday trading. Index is at 167,296.3 and volume so far is 131.32 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/8Wy9g4WvrB— Investify Pakistan (@investifypk) December 1, 2025
انڈیکس پر اثرانداز بڑے اسٹاکس، جن میں ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، وافی، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر ہیوی شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کررہے تھے۔
گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 4,574.78 پوائنٹس یعنی 2.8 فیصد اضافے سے 166,677.70 پر بند ہوا۔

یہ اضافہ فرٹیلائزر، بینکس، ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن، سیمنٹ اور ای اینڈ پی سیکٹرز میں وسیع پیمانے پر ریکوری کے باعث ممکن ہوا، جس سے مجموعی مارکیٹ سینٹیمنٹ بہتر رہا۔
عالمی سطح پر، ایشیائی اسٹاکس نے سال 2025 کے آخری مہینے کا آغاز قدرے مستحکم انداز میں کیا، کیونکہ امریکی شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے رسک ایٹیٹ کو سہارا دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین کی مضبوطی نمایاں رہی، جو 155.64 روپے فی ڈالر تک بڑھی۔
اس دوران ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 703.19 پر مستحکم رہا اور رواں سال اب تک 23.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2017 کے بعد اپنی بہترین سالانہ کارکردگی کی جانب گامزن ہے۔
جاپان کا نکی انڈیکس 1.3 فیصد گر گیا، جب کہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1 فیصد سے زائد بڑھ گیا، جس نے خطے کی مجموعی مارکیٹ کو سہارا دیا۔












