بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا رتھ اور فلمساز راج نیدیمورو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ نے فلم ساز راج نیدیمورو سے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

سمانتھا نے اس خوشخبری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیے گئے۔

پوسٹ میں جوڑا شادی کی رسومات کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہا تھا اور دعا کر رہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’شادی کی تقریب‘۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی رسم تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں واقع ایشا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں منعقد ہوئی۔

دلہن سمانتھا نے سرخ سلک ساڑھی اور سنہری آرائش کے ساتھ خوبصورت دکھائی دی جبکہ دلہا راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم نہرو جیکٹ زیب تن کیا۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

سمانتھا کے حلیے کو بھاری سونے کے زیورات، گجرا، مہندی اور میک اپ سے مزید نکھار دیا گیا۔

دوستی سے محبت تک کا سفر

رپورٹس کے مطابق سمانتھا اور راج پہلی بار ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کے دوران ملے تھے۔ بعد میں دونوں نے ویب شو ’سیٹا ڈٖیل: ہنی بنی‘ میں دوبارہ ساتھ کام کیا، جس میں واران دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

ان دونوں کی رومانوی خبروں کا سلسلہ پہلے سے گردش میں تھا اور انہیں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

پچھلا رشتہ

واضح رہے کہ سمانتھا پہلے اداکار ناگا چیتنیا کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ یہ جوڑا سنہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا لیکن پھر دونوں سنہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے۔ ناگا چیتنیا نے گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ سوبھیتا دُھلیپالا سے شادی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھارت میں نقاب ہٹانے کے واقعے پر سخت ردعمل، عالمی احتجاج کی اپیل

سندھ کابینہ نے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری دے دی

سیف علی خان کو معذوری کا خوف، اداکار نے اصل صورتحال بیان کردی

پی ٹی آئی ارکان آج اڈیالہ جیل کے باہر اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوں گے، معین ریاض قریشی

سائنسدانوں نے زمین سے ٹکرانے والے کہکشانی اجسام کے مقام شناخت کرلیے

ویڈیو

پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ: جب 6 غیر ملکی دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا

ریاض میں بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب، عالمی ٹیلنٹ اور انڈسٹری لیڈرز کو سراہا گیا

موسم اور زمینی حقائق کے باعث انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان

کالم / تجزیہ

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟