ملکی سالمیت سب سے مقدم، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل نے قائدانہ کردار ادا کیا، ایئر چیف

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ میں پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح شکست سے دوچار کیا اور 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معرکے میں اہم قائدانہ کردار ادا کیا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی پاکستان ایئر فورس کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق میں جے 10 سی کا اہم کردار: صدر زرداری کا طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ

انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا، تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے جدید ترین طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سائبر وارفیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری منوائی۔

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، رافیل طیاروں کی صلاحیتیں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بے اثر ثابت ہوئیں۔ دشمن کی ہر حرکت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی گئی اور ہمارے فوری اور مؤثر اقدامات نے نتائج دیے۔

ان کے مطابق جدید تقاضوں کے مطابق پاک فضائیہ پوری طرح تیار اور صلاحیتوں سے لیس ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ چاہتی تو دشمن کو مزید بڑا نقصان پہنچا سکتی تھی لیکن ایک ذمہ دار اور پروفیشنل فورس ہونے کے ناطے ہمارا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر اور امن کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہاکہ معرکہ حق میں پاکستان ایئر فورس کی کامیابی اور تکنیکی برتری نہ صرف عالمی سطح پر تسلیم کی گئی بلکہ اس پر تحقیق بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر افسر اور جوان ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معرکے میں اہم قائدانہ کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر للکارا تو اسے سخت جواب ملے گا۔ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں اور قوم کا اعتماد ہماری اصل طاقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل