وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری بڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، اور اسے ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، کیا صوبے قومی ایئرلائن خرید سکتے ہیں؟
شہباز شریف نے کہاکہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے۔
انہون نے کہاکہ انشااللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد (Great People to Fly With)کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ پر امید ہیں کہ آپ میں سے جو بھی بِڈنگ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا وہ قومی ایئر لائن کے تشخص کی بحالی اور اسکی ترقی پر اپنی بھرپور توانائیاں مرکوز کرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی بڈنگ 23 دسمبر 2025 کو ہوگی جسکو تمام میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، ’پی آئی اے خریدنا پیسے دے کر بخار خریدنا ہے‘
اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، اویس لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیراعظم محمد علی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں پی آئی اے کی بِڈنگ میں شرکت کرنے والے تمام بِڈرز نے شرکت کی۔
شرکا نے حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں پیشہ ورانہ اور شفاف طریقہ کار کی تعریف کی۔













