اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تلاشی کے دوران گاڑی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا لائسنس ڈرائیور کے پاس نہیں تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ڈرائیور ہے۔
اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی، گاڑی سے اسلحہ بھی نکلا، جس کا ڈرائیور لائسنس پیش نہ کر سکا، بتایا جا رہا ہے ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ہے۔۔!! pic.twitter.com/AiSHosyfli
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 3, 2025
صارفین اس واقعہ پر شدید ردعمل دیتے نظر آئے۔ رانا عمران نے لکھا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے۔
یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے https://t.co/25JlaEMw3j
— Rana Imran (@r_imran786) December 3, 2025
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان سے باہر مزدوری کے لیے جانے والوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کے لیے ضروری نہیں۔ اگر آپ طاقتور ہیں، پیسے والے ہیں یا آپ کے تعلقات ہیں تو بے فکر ہو کر دوسروں پر گاڑی چڑھا دیں۔
پاکستان سے باہر مزدوری کے لیے جانے والوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کے لیے ضروری نہیں۔
اگر آپ کوئی طاقتور چیز ہیں، پیسے والے ہیں یا اوپر تعلقات ہیں تو بے فکر ہو کر کیڑوں مکوڑوں پر گاڑی چڑھا دیں۔ https://t.co/fJn0qzoTw9— Mithu مِٹھو (@90_mithu) December 3, 2025
پری زاد نامی صارف نے کہا کہ آپ گٹر میں گر جائیں یا نشے میں دھت رئیس زادے گاڑیوں تلے کچل دیں اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟
لاوارث ہیں پاکستانی؟
گٹر میں گر جائیں، نشے میں دھت رئیس زادے انہیں گاڑیوں تلے کچل دیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟ https://t.co/OT4EvGD73A— پری زاد (@Parizaad_reborn) December 3, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے ابوذر کی مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر V8 چلانے سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔











