2025 کا آخری سپر مون 4 دسمبر کو نظر آئے گا

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 کا آخری سپر مون اس ہفتے منظرِ عام پر آئے گا اور فلائیٹ کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار فلکیاتی منظر پیش کرے گا۔ یہ سال کا تیسرا سب سے بڑا فل مون ہوگا جو شام کے وقت مشرق کی جانب طلوع ہو کر رات کے آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ

دسمبر کا سپر مون، جسے ‘کولڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے، 4 دسمبر 2025 کو بلند ہوگا۔ سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین نقطے (پیریجی) پر ہو، جس سے وہ عام فل مون کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نسپر مونظر آتا ہے۔ یہ صورتحال سورج، زمین اور چاند کی سیدھی لکیری ترتیب، یعنی ’سِزِگی‘ کے ساتھ وقوع پذیر ہوتی ہے۔

کولڈ مون کا نام کیوں رکھا گیا؟

‘کولڈ مون’ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ سال کے سرد اور اندھیری ترین موسم میں طلوع ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سپر مون پہلے دیکھے گئے سپر مونز سے بلند ہوگا اور واضح رات کے آسمان میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، اگرچہ انسانی آنکھ سے اس کے حجم میں معمولی فرق محسوس کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہرٹفورڈ شائر کے ماہر فلکیات ولیم آلسٹن کے مطابق افق کے قریب چاند بڑا دکھائی دیتا ہے، اور سپر مون کے دوران یہ اثر مزید نمایاں ہو جاتا ہے۔ سپارکو کے مطابق اس سپر مون کا حجم عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

دنیا بھر میں نظر آنے کے اوقات

برطانیہ اور یورپ میں سپر مون 4 دسمبر کی صبح سویرے طلوع ہوگا، یورپ میں یہ 11:00 بجے شام سے 12:00 بجے رات کے درمیان طلوع ہوگا۔ برطانیہ میں یہ 3 دسمبر 2025 کو 11 تا 11:30 بجے شام نظر آئے گا۔ شمالی اور مغربی امریکا کے ناظرین 3 دسمبر کی شام اسے کلستر کے سامنے گزرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں، اور چاند کا عروج 4 دسمبر 2025 کی شام 6:14 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ صاف آسمان کے دن اور شام میں بغیر کسی خصوصی آلات کے بھی سپر مون دیکھا جا سکتا ہے، اور یہ سال 2025 کا آخری موقع ہوگا جب فلائیٹ کے شوقین ایک منفرد فلکیاتی منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟