’بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا‘، مرتضیٰ وہاب کا بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے پر اظہار ندامت

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے معافی مانگ لی۔

پریس کانفرنس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ کے گھر جا کر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے بغیر کسی بلیم گیم کے معافی مانگی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی بلیم گیم کے بغیر بچے کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے۔

کس کس کو معطل کیا گیا؟

میئر کراچی نے بتایا کہ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مستقبل میں کسی اور کے ساتھ ایسا سانحہ نہ پیش آئے۔ واقعے کے بعد کراچی واٹر بورڈ کے متعلقہ افسر اور کے ایم سی کی سینیئر ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی سی ایسٹ کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور سٹی وارڈن موقع پر پہنچے لیکن کام انجام نہ دے سکے، اسی لیے نئے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

ڈھکن نشئی چوری کرلیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ نئے فائبر کے ڈھکن لگائے ان کو بھی نشئی چوری کرلیتے ہیں، کب تک ایسا ہوگا کہ نشئی چوری کرتے رہیں اور ہم چیزیں لگاتے رہیں، کباڑی مارکیٹ میں جہاں چوری کی چیزیں بکتی ہیں وہاں تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں، مزید کارروائیاں ہونی چاہیے، منشیات کا ناسوز ہمارے معاشرے کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟