پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ رابعہ نورین اپنی بہترین کارکردگی اور معروف ڈراموں میں منفی کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں زینت، تصویر، مات، خالی ہاتھ، عنایہ تمہاری ہوئی، کبھی سوچا نہ تھا، لا، میرا خدا جانے، دلِ مضطر، میرے مہربان اور میرے بن جاؤ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اور رابعہ انعم گلے ملتے ہوئے جذباتی کیوں ہوئیں، کس کو کیا پیغام دیا؟
حال ہی میں انہوں نے عشق مرشد اور جان سے پیارا جونی میں اپنی اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کیں۔
رابعہ نورین نے 2006 میں سینیئر اداکار عابد علی سے شادی کی، جو 2019 میں وفات پا گئے۔
حال ہی میں رابعہ نورین نے نجی ٹی وی پروگرام میں عابد علی سے شادی اور ان کے بعد زندگی کے بارے میں بات کی۔

عابد علی کو یاد کرتے ہوئے رابعہ نورین جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ ’میں جذباتی ہو گئی، مجھے گفتگو کے دوراب عابد علی یاد آگئے، وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، ہاں، میں روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہتی ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ عابد علی میرے لیے ایک سہارا، حفاظت، میری زندگی تھے اور کوئی اپنی زندگی کی لائن کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ معاف کریں، میں سامعین کے سامنے جذباتی نہیں ہونا چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی ملاقات ایک ہوائی جہاز میں ہوئی جب وہ کیبن کریو کا حصہ تھیں۔ یہ ملاقات ان کے لیے ایک عام مداحانہ لمحہ تھی، لیکن بعد میں کوئٹہ میں دوبارہ ملاقات ہوئی جب وہ عابد علی کے ساتھ ایک سیریل میں کام کررہی تھیں۔ اس کے بعد 2006 میں ان کی شادی ہوئی۔














