اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 45 گاڑیاں بند، 560 چالان جاری

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 18 ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2330 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 45 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 560 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو چالان جاری کیا گیا۔ ون وے کی خلاف ورزی پر 15 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔ شہری کالے شیشے فوری طور پر ہٹا دیں اور صرف ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی چلاتے وقت ڈرائیونگ لائسنس لازماً ہمراہ رکھیں۔ ان کے مطابق یہ جاری مہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل