وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ملاقات کی، جس میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ 2 دہائیوں بعد کرغزستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ نہایت خوش آئند ہے اور یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہمیت کا حامل ہوگا۔
اسلام آباد: 4 دسمبر 2025۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات
ملاقات میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/dOke19Qouk— Media Talk (@mediatalk922) December 4, 2025
صدر ژاپاروف نے اپنی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔













