کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات خوشگوار اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

انہوں نے صدر صادر ژاپاروف کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا۔

پاک کرغز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے توانائی، تجارت، معاشی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان بزنس فورم کے ذریعے تجارتی تعلقات میں اضافہ ممکن ہوگا اور 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی استحکام اور عوامی مفاد کے لیے مل کر کام کریں گے اور تعلقات کو مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟