وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

گابا، برسبین میں ایشز سیریز کے پنک بال ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹارک نے انگلینڈ کے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اس میچ کی تیسری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 415ویں وکٹ حاصل کی، جو انہیں وسیم اکرم (414 وکٹیں) سے آگے لے گئی۔ اسٹارک نے یہ سنگ میل وسیم اکرم سے کم 2 میچوں میں عبور کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسرز

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 415 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لیجنڈ وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مچل اسٹارک ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں 16ویں نمبر پر پہنچ

اس کامیابی کے بعد اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے ہمہ وقتی ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ پنک بال ٹیسٹ میں وہ بھارت کے ہربھجن سنگھ (417) اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک (421) کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے اسٹارک کی اگلی ممکنہ منزل نیوزی لینڈ کے عظیم آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی (431) ہوں گے۔

وسیم اکرم کا مچل اسٹارک کو ریکارڈ توڑنے پر خراجِ تحسین

سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟