کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، عمارت منہدم، 2 فائر فائٹرز زخمی

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ہے، اور 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، دکانداروں کو بھاری نقصان کا سامنا

فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا ہے اور اسے بجھانے کے لیے فوری کارروائی جاری ہے۔

فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 12 سے زیادہ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے کے لیے فیکٹری میں مصروف ہیں، جبکہ فیکٹری کے اطراف موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

فیکٹری کے گرد موجود دیگر اداروں کی فائر ٹیموں کو بھی امدادی کارروائی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

چوکیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ چند بچے ہو سکتے ہیں، جو فیکٹری میں چوری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ چوری کے دوران بچوں نے پینٹ، شرٹس اور کوٹ وغیرہ چوری کیے اور فیکٹری سے جاتے ہوئے آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیا زیرزمین گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے؟

چوکیدار کے مطابق فائربریگیڈ پہنچنے میں قریباً آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم