صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر کو بھجوائی تھی۔
مزید پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، اور یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔
President Asif Ali Zardari approved the appointment of Field Marshal Syed Asim Munir as COAS concurrently as CDF for 5 years, and a 2-year extension for Air Chief Marshal Zaheer Ahmad Babar Sidhu from 19 March 2026. The President conveyed his best wishes to both. pic.twitter.com/RrIJNCC7I5
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 4, 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔
صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 245 میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں، رانا ثنااللہ کی وضاحت
اس ترمیم کے بعد چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے جو 27 نومبر کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔













