وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نیا عہدہ ہے، اس کے لیے درکار تیاریوں کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تعیناتی میں تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات ذات نہیں بلکہ اصول پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں سول ملٹری تعلقات ذات کے گرد گھومتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بڑے عرصے سے یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خراب ہوں، لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ہمیشہ ڈیل لے کر پچھلے دروازوں سے آتے ہیں، لیکن اس بار ان کی ڈیل نہیں بنی، نہ ہی بن سکے گی۔
مزید پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت 5 سال، دوبارہ تعیناتی بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔












