چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت 5 سال ہے، مگر بار بار ایکسٹینشن ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی مدت 5 سال ہے تاہم مدت مکمل ہونے پر بار بار تعیناتی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی اہم تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی گئی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، وزیراعظم نے سمری ایوان صدر بھجوا دی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 245 میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی

اس ترمیم کے بعد چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے جو 27 نومبر کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘