بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی جانب سے ایک دن میں 1,200 سے زائد پروازیں منسوخ کیے جانے کے بعد ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز مشکلات کا شکار

فضائی کمپنی نے اس خلل کی وجہ غیر متوقع آپریشنل مسائل کو قرار دیا ہے جن میں ٹیکنیکل خرابی، خراب موسم اور عملے سے متعلق نئے قواعد شامل ہیں۔

بھارتی سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انڈیگو سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

سوشل میڈیا پر پھنسے ہوئے مسافروں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ کئی افراد نے ائیرپورٹس کی صورتحال کو مکمل بدنظمی قرار دیا، جہاں 8 گھنٹے تک تاخیر اور مسافروں کی رہنمائی کرنے والا کوئی عملہ موجود نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل

کمپنی کے مطابق بدھ تک انڈیگو کی ایک ہزار 232 پروازیں منسوخ کی جاچکی تھیں، جبکہ تاخیر سے متعلق حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

انڈیگو کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اور رقوم کی واپسی کی پیشکش کی جارہی ہے، جبکہ فلائٹ شیڈول معمول پر لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

فضائی کمپنی نے اعتراف کیا کہ آپریشنز شدید متاثر ہوئے ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ عملے کی ڈیوٹی سے متعلق نئے قواعد ہیں جو گزشتہ ماہ نافذ کیے گئے تھے، جن کا مقصد پائلٹس اور کریو کو زیادہ آرام فراہم کرنا ہے۔

یہ بحران اس ایئرلائن کے لیے ایک اور دھچکا ہے جو وقت کی پابندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ گزشتہ ہفتے کمپنی کے تقریباً 200 طیارے متاثر ہوئے تھے جب ایئربس نے دنیا بھر کے 6 ہزار طیاروں کے لیے فوری اپ گریڈ کا الرٹ جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی