ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیلٹا ایئر لائنز کی اٹلانٹا جانے والی ایک طیارے کو  پرواز کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرواز DL446، جو بوئنگ 767-400 (رجسٹریشن نمبر N836MH) پر مشتمل تھی، فضا میں پرواز کے دوران طیارے کے بائیں انجن سے شعلے نکل رہے تھے۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور رن وے پر موجود فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔

ایوی ایشن نیوز سائٹ Aviation A2Z کے مطابق طیارہ جیسے ہی لاس اینجلس ایئرپورٹ سے اڑا، اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور واپس لینڈنگ کی تیاری شروع کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی جانب رہنمائی دی اور زمینی ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ پرواز DL446 پہلے بحرالکاہل کی جانب بڑھی، پھر زمین پر واپس آنے سے قبل Downey اور Paramount کے علاقوں کے اوپر چکر لگایا تاکہ عملہ حفاظتی چیک مکمل کر سکے اور محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران طیارہ مناسب بلندی اور رفتار برقرار رکھے رہا۔

یہ بھی پڑھیں:’ایئر انڈیا کی ٹکٹ لو اور واپس جاؤ‘، سکھ فار جسٹس کی کینیڈین ہندو کمیونٹی پر تنقید

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ طیارہ تقریباً 25 سال پرانا ہے اور اس میں جنرل الیکٹرک CF6 انجن نصب ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈیلٹا ایئر لائنز کو اس نوعیت کے واقعے کا سامنا ہوا ہو۔ رواں سال اپریل میں بھی ڈیلٹا کا ایک اور طیارہ، جو ایئر بس A330 تھا، اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تیاری کے دوران انجن میں آگ لگنے کے واقعے کا شکار ہوا۔ اس پرواز میں 282 مسافر، 10 فضائی میزبان اور 2 پائلٹس سوار تھے، تاہم اس واقعے میں بھی کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp