قائداعظم کے نواسے کی پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی نسل سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے اس ہفتے پیرس میں ہونے والے دنیا کے معروف ترین ڈیبیوٹانٹ بال Le Bal des Débutantes میں شرکت کر کے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ ایلا صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیت جہانگیر واڈیا اور ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی صاحبزادی ہیں۔

پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دنیا بھر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 20 منتخب نوجوان خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہیں اعلیٰ فیشن ہاؤسز کے خصوصی تیار کردہ گاؤنز پہن کر رقص اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سماجی منظرنامے میں قدم رکھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایلا واڈیا نے اس موقع پر ایلی صعب کا خصوصی تیار کردہ سجیلا گاؤن زیبِ تن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل

ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول وڈیا سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے نُسلی وڈیا بھارت کی صنعت اور کاروباری دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں، جو واڈیا گروپ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ ایلا، جہانگیر واڈیا اور فیشن ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی بیٹی ہیں۔

ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول واڈیا سے شادی کی تھی۔ ایلا واڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ محمد علی جناح کی بیٹی کی پوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی

1958 میں قائم ہونے والا ’لے بال‘ اب دنیا کے سب سے معزز سماجی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جسے بعض حلقے نوعمروں کا ’میٹ گالا‘ بھی قرار دیتے ہیں۔ تقریب میں نوجوان خواتین نہ صرف معروف فیشن برانڈز کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ عالمی میڈیا، سماجی حلقوں اور فیشن انڈسٹری کی توجہ کا مرکز بھی بنتی ہیں۔

اس سال کے شرکاء میں مختلف شاہی خاندانوں، کاروباری گھرانوں اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین شامل تھیں۔ ایونٹ کی آرگنائزر اوفیلی رینوآر کے مطابق ’لے بال‘ کا مقصد روایتی ڈیبیوٹانٹ بالز کے برعکس نوجوان خواتین کی انفرادی صلاحیتوں، انداز اور اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔

ایلا واڈیا کی شرکت نے نہ صرف بھارتی اور پاکستانی نژاد قارئین کی دلچسپی بڑھائی بلکہ جناح خاندان کی نئی نسل کا عالمی سماجی منظرنامے پر منفرد تعارف بھی کرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل