بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی رہائشی نکیتا ناگدیو نے اپنے بھارتی شوہر وکرم ناگدیو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انہیں پاکستان میں تنہا چھوڑ کر بھارت میں دوسری شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نکیتا کے مطابق ان کی شادی 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ ایک ماہ بعد، 26 فروری کو وکرم انہیں بھارت لے گئے، مگر جلد ہی ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی

نکیتا کا کہنا ہے کہ 9 جولائی 2020 کو انہیں اٹاری بارڈر لے جا کر ’ویزا تکنیکی مسئلے‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ حقیقت میں وہ اس فیصلے پر مجبور کی گئیں۔ ان کے مطابق شوہر نے کبھی انہیں دوبارہ بھارت بلانے کی کوشش نہیں کی۔ کراچی سے جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں بار بار درخواست کرتی رہی، مگر انہوں نے ہر بار انکار کر دیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے فوراً بعد سسرال والوں کا رویہ تبدیل ہو گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کا ایک رشتہ دار خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔ جب انہوں نے اپنے سسر کو بتایا تو جواب ملا، ‘لڑکوں کے افیئر ہوتے ہیں، اس میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔’

یہ بھی پڑھیے: محبت کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو واپس کیوں جا رہی ہے؟

نکیتا نے الزام لگایا کہ کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران وکرم نے دباؤ ڈال کر انہیں پاکستان واپس بھیجا اور اس کے بعد سے بھارت میں ان کی واپسی روک دی گئی۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم مودی سے درخواست کی کہ وہ ان کے کیس میں مداخلت کریں اور انہیں انصاف دلانے میں مدد کریں۔

دوسری شادی کی کوشش؟

کراچی پہنچنے کے بعد نکیتا کو پتہ چلا کہ وکرم دہلی کی ایک اور خاتون سے شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ ان کی شادی اب بھی قانونی طور پر برقرار ہے۔ اس صورتحال پر انہوں نے 27 جنوری 2025 کو تحریری شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: 22 برس تک پاکستان میں رہنے والی بھارتی خاتون وطن واپس روانہ

معاملہ سندھّی پنچ میڈی ایشن اینڈ لیگل کاؤنسل سینٹر نے اٹھایا، جو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اختیار کے تحت کام کرتا ہے۔ وکرم اور مبینہ منگیتر کو نوٹسز جاری کیے گئے مگر ثالثی ناکام رہی۔

30 اپریل 2025 کی رپورٹ میں مرکز نے قرار دیا کہ چونکہ دونوں فریق بھارتی شہری نہیں، اس لیے معاملہ پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ساتھ ہی وکرم کی پاکستان ڈی پورٹیشن کی سفارش بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟