سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 1936 میں بمبئی پریزیڈنسی سے علیحدگی کے بعد سندھ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف اپنی آئینی حیثیت مستحکم کی بلکہ ایک الگ تہذیبی شناخت بھی قائم کی۔

سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ تھا جس کی اسمبلی نے قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کی اور یوں تاریخ کے ایک اہم موڑ پر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی سرزمین ہمیشہ سے وسعتِ نظر، ہم آہنگی اور باہمی احترام کی علامت رہی ہے۔

صدر کے مطابق صوبے میں بڑی تعداد میں اردو بولنے والے شہریوں کی موجودگی اسے ثقافتی تکثیریت اور قومی یکجہتی کی روشن مثال بناتی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ سندھی زبان پاکستان کی ترقی یافتہ اور مضبوط ادبی روایت رکھنے والی زبانوں میں سے ایک ہے، جہاں درجنوں روزنامے، ٹی وی چینلز اور ریڈیواسٹیشن اس زبان کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر کراچی میں تعطیل کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سندھی کلچرڈے ہمیں رواداری، تکثیریت اور پرامن بقائے باہمی جیسی اقدار کے فروغ کی یاددہانی کراتا ہے۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ سندھ کی تہذیب برداشت، امن اور قومی وحدت کی علامت ہے اور اس ثقافتی ورثے کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے