بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی جنگی ڈرامہ فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی ایک تصویر میں سلمان خان اور ان کی شریک اداکارہ چترانگدا سنگھ کو بھارتی فوجی وردی پہنے ایک مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل
فلم کی پہلی شوٹنگ کا شیڈول 45 دن پر مشتمل تھا جو ستمبر کے وسط میں لیہ، لداخ میں پورا کیا گیا۔ سلمان خان نے اکتوبر کے وسط میں فلم کے دوسرے اور آخری شیڈول کا آغاز کیا تھا جسے نومبر کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے بیٹل آف گالوان کا پہلا لک 4 جولائی کو جاری کیا تھا جس میں ان کے چہرے پر خون کے نشانات اور خاص انداز کی مونچھوں کو نمایاں دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان ایک بار پھر چُلبل پانڈے بننے کو تیار، ’دبنگ 4‘ کا اعلان
رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان کرنل بی سنتوش بابو کا کردار ادا کر رہے ہیں جنہوں نے 2020 میں گالوان ویلی میں چین کے ساتھ جھڑپ کے دوران 16 بہار رجمنٹ کی قیادت کی تھی۔
فلم ’بیٹل آف گالوان‘ 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر کا ایک نیا موڑ قرار دے رہے ہیں۔
یہ فلم نہ صرف ایک جنگی ڈراما سسپنس ہے بلکہ اس میں شائقین کے لیے بڑا سرپرائز بھی ہے۔














