بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل جلد ہی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائیڈ میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے والا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے فون خود بخود سیٹنگز ایڈجسٹ کرے گا جب یہ شناخت کرے گا کہ صارف بس یا ٹرین میں سفر کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی

اینڈرائیڈ پہلے ہی ڈرائیونگ موڈ کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران آنے والی کالز اور نوٹیفیکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو خلل نہ ہو۔ تاہم موجودہ فیچرز میں یہ بس یا ٹرین میں سفر کا پتہ نہیں لگا سکتا، جس کی وجہ سے صارفین کو سفر کے دوران خود سے والیوم کم کرنا، ڈو ناٹ ڈسٹرب وغیرہ آن کرنا  کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل ایک نیا موڈ متعارف کرانے والا ہے جسے ٹرانزٹنگ موڈ کہا جا رہا ہے۔ یہ موڈ اینڈرائیڈ 15 QPR2 میں لانچ کیے گئے موجودہ موڈز کی طرح کام کرے گا اور اس میں ایک خصوصی ٹرگر ہوگا: ’وائل ٹرانزٹنگ‘۔ اس موڈ کی مدد سے صارف کے فون کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کر کے عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: عدالت نے گوگل کے کروم اور اینڈرائیڈ کے بیچنے پر پابندی عائد کر دی

گوگل پلے سروسز ڈرائیونگ موڈ کی شناخت کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کرے گی کہ صارف کب بس یا ٹرین میں ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک تفصیلات نہیں بتائیں کہ سیٹنگز میں کیا تبدیلیاں شامل ہوں گی، مگر امکان ہے کہ صارف نوٹیفیکیشنز، اسکرین سیٹنگز، ڈارک موڈ اور دیگر فیچرز کو خودکار طور پر اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق یہ موڈ گوگل کے آنے والے موشن کیوز فیچر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے، جس کا مقصد سفر کے دوران حرکت سے پیدا ہونے والی بیماری کو کم کرنا ہے۔ ٹرانزٹنگ موڈ ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ 16 QPR3 میں مارچ میں لانچ ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری ریلیز کی تاریخ ابھی گوگل کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی