’اپنے 7 سالہ بیٹے سے مجھے گالیاں دلوائیں‘، ڈکی بھائی نے تفتیشی افسر سرفراز چوہدری سے متعلق مزید کیا بتایا؟

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی جو غیرقانونی جوا ایپس کے فروغ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار تھے گذشتہ دنوں ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ رہائی کے بعد اپنی تازہ یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے قومی سائبر کرائم ادارے این سی سی آئی کے بعض اہلکاروں پر تشدد، ہراسانی، بلیک میلنگ اور بھاری رقوم کے مطالبات جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران انہیں شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں اور مبینہ طور پر ان کے کرپٹو اکاؤنٹس سے تقریباً 9 کروڑ روپے ایک اہلکار کے ذاتی والٹ میں منتقل کروائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ، وجہ کیا بنی؟

 انہوں نے اپنے تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری جو اس کیس میں زیرِ حراست ہیں پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات بھی لگائے۔ ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر نے ان کی اہلیہ پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 60 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جو ان کے اہل خانہ نے ادھار لے کر ادا کیے لیکن بعد ازاں مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضا کیا گیا بصورتِ دیگر ان کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہیں ہتھکڑی لگا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کس ایپلی کیشن کے کنٹری ہیڈ ہو؟ میں نے کہا میں کسی ایپ کا کنٹری ہیڈ نہیں ہوں۔ انہوں نے مجھے گالی دیتے ہوئے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسہ کدھر سے آتا ہے۔ میں نے کہا میں یوٹیوبر ہوں اس پر وہ کہتے ہیں تم وطن عزیز کے بچوں کو خراب کر رہے ہو اور اس کے بعد اس نے مسلسل مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں اور مجھے اس وقت تک مجھے تھپڑ مارتا رہا جب تک اس کا دل بھر نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ایک 7 سالہ بچے کو ویڈیو کال کی گئی اور اس سے پوچھا گیا کیا تم اس کو جانتے ہو جس پر اس نے بتایا کہ وہ جانتا ہے اس کے بعد بچے سے مجھے گالیاں بھی نکلوائی گئیں۔

ڈکی بھائی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین مبینہ تشدد اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خالد حسین تاج نے لکھا کہ این سی سی آئی اور اس کے کرپٹ افسران، جن کی سرفراز چوہدری جیسا کرپٹ ترین شخص کر رہا ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے کہ ان کو دیکھ کر دیگر سرکاری افسران بھی عبرت پکڑیں۔ انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ یہ ادارہ آپ کے ماتحت ہے امید ہے کہ آپ ڈکی بھائی کو انصاف دلائیں گے۔

معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ کیا این سی سی آئی اے کےسابق افسر سرفراز چودھری جیسےلوگوں کا یہ کام ہےکہ وہ یوٹیوبرز کی مورل پولیسنگ کریں، اخلاقیات کا درس دیں اور خود رشوت لیں، اختیارات کاناجائز استعمال کریں؟

سلمان حیدر نے کہا کہ آج واقعی لگ رہا ہے اس انسان کو کتنی اذیت دی گئی ہو گی کہ یہ اتنا مجبور ہو گیا کہ اس کو ویڈیو بنانا پڑ گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک یہ افسر شاہی چلتی رہے گی اور اس طرح کا سلوک ہوتا رہے گا؟

ایک صارف نے سوال کیا کہ ذرا سوچیں ابھی تو ڈکی کے پاس پیسہ تھا، شہرت تھی تب اس کے ساتھ ایف آئی اے کے افسروں نے برا حال کیا،عام بندے کے ساتھ یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے۔

ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ این سی سی آئی اے کا سرفراز چوہدری آج کل کہاں ہوتا ہے؟

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سرفراز چوہدری کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کی اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل