عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 443,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 380,454  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,762  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 4214 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp